اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کا سوالنامہ میڈیا کوجاری کردیا جس میں ساتوں انکوائریز میں شاہد خاقان عباسی سے 136 سوالوں کے تحریری جواب مانگے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے شاہدخاقان عباسی کو سولنامہ دینے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن نے سوالنامہ میڈیا کو جاری کر دیا،
شاہد خاقان عباسی کو سات مختلف انکوائریز میں سوالنامے دئیے گئے،پہلی انکوائری بھاری تنخواہوں پر پاکستان اسٹیٹ آئل میں افسران کی بھرتیوں سے متعلق ہے،دوسری انکوائری پی ایس او اور ایس ایس جی سی ایل کے اینگرو ایل این جی ٹرمینل کے ساتھ کیے گئے مختلف معاہدوں سے متعلق ہے،تیسری انکوائری او جی ڈی سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر معاملات سے متعلق ہے،چوتھی انکوائری او جی ڈی سی ایل میں اعلی پوسٹس پر غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ہے۔ (ن)لیگ کے مطابق پانچویں انکوائری غیر ملکی مہمانوں کیبنام پر بلٹ پروف گاڑیوں کی غیرضروری خریداری سے متعلق ہے،چھٹی انکوائری ایل این جی کے غیر قانونی ٹھیکے دینے سے متعلق ہے،ساتویں انکوائری قطر سے مہنگے داموں ایل این جی کی کی درآمدات سے متعلق ہے،مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جاری کر دیں،ساتوں انکوائریز میں شاہد خاقان عباسی سے 136 سوالوں کے تحریری جواب مانگے گئے۔ یاد رہے کہ شاہدخاقان عباسی نے نیوز کانفرنس میں سوالنامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا