پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سابقہ حکومت کی قائم کردہ 30 پرائیویٹ کمپنیاں بند کرنے کافیصلہ،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی قائم کردہ 70 میں سے 30 پرائیویٹ کمپنیاں بند کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے جس سے پنجاب حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی۔وہ سول سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹری بھی موجود تھے۔اجلاس میں پرائیویٹ کمپنیوں کو بند کرنے یا جاری رکھنے کے حوالے سے امور زیر بحث لائے گئے۔راجہ بشارت نے کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے ضروری امور نظر انداز کیے۔آج پتہ چل رہا ہے کہ ان کمپنیوں میں اربوں روپے کے قرضے واپس کرنے کی صلاحیت ہی نہیں،شاید یہ بوجھ بھی موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ صرف وہی کمپنی کام کرے گی جو خود کفالت پر مبنی بزنس پلان کے ساتھ آئے گی اوربزنس پلان کے بغیر کسی کمپنی کو کام کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر قانون نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ہدایت کی کہ تمام محکمے 14 جون سے پہلے باقی کمپنیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کر کے رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو تجویز دیں گے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے ذریعے واضح پالیسی بنائی جائے تاکہ اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…