چیئرمین نیب کی اپیل نظر انداز،خیبر پختونخوا حکومت کا کرپشن میں ملوث عبدالصمدکودوبارہ ڈائریکٹرآرکیالوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

21  مئی‬‮  2019

پشاور(آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے عبدالصمدکودوبارہ ڈائریکٹرآرکیالوجی تعینات کرنے کی تیاری کرلی ہے اور ڈاکٹرعبدالصمد سے متعلق سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی گئی،سمری پرسینئروزیرعاطف خان کے دستخط ہیں جس میں وزیراعلیٰ سے سمری کی جلدمنظوری کی

درخواست کی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق کے پی کے حکو مت نے غیر قانو نی بھر تیو ں اور چوری کے الزام میں ضما نت میں رہا ڈاکٹر عبدالصمد کو دوبارہ ڈائر یکٹر آرکیا لو جی تعینا ت کر نے کی تیا ری کر لی اورڈاکٹرعبدالصمد سے متعلق سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی گئی،سمری پرسینئروزیرعاطف خان کے دستخط ہیں ،وزیراعلیٰ سے سمری کی جلدمنظوری کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعبدالصمد پرغیرقانونی بھرتیوںاورنوادرات چوری کاالزام ہے ،ڈاکٹر عبدالصمدکونیب نے الزامات پرگرفتارکیاتھا ، ڈاکٹرعبدالصمدنے ضمانت حاصل کررکھی ہے، چئیرمین نیب جسٹس ( ر) جا وید اقبال نے اپنی گزشتہ پر یس کا نفرنس میں حکو مت سے کہا تھا کہ وہ کسی نیب زدہ شخص کو حکو مت میں عہد ہ نہ دے اس کے باوجو د صوبائی حکو مت نے ضما نت میں رہا ہو نے والے کو عہدہ دینے کی تیا ری کر لی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…