ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ ، نیب نے ایسا قدم اٹھانے کی تیاری کرلی کہ اپوزیشن لیڈرسرپکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے اور تمام شواہد اور ریکارڈ پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے گا۔شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے

متعلق بھی عدالت کا آگاہ کیا جائے گا ۔نیب کے مطابق شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکائونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکائونٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔ عدالت میں حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…