منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے طالبہ کی خود کشی والد کی کوششیں رنگ لے آئیں ، پولیس کو بڑی کامیابی حاصل

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(این این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ کے بعد 12 ویں جماعت کی طالبہ انیلا کی خود کشی پر بچی کے والد کی مدعیت میں مبینہ ملزم سوم کمار اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف تھانہ ٹنڈوغلام علی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پولیس نے مرکزی ملزم سوم کمارکو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں انٹرنیٹ پربلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرنے والی طالبہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں ٹنڈو غلام علی تھانے میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں سوم چند کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ مہیش اور اشوک کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں دفعہ 322 ، دفعہ 506/2 اوردفعہ 385 لگائی گئی ہے۔ ملزمان پر طالبہ کو جان سے ماردینے کی دھمکی اور بھتہ خوری کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔کیس کے مرکزی ملزم سوم کمار نے حیدرآباد پولیس کو گرفتاری دیدی ہے ۔ حیدرآباد پولیس نے ملزم کو بدین پولیس کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی کی رہائشی طالبہ سوشل میڈیا کے ذریعے محبت کے جھانسے میں آنے کے بعد کی جانے والی بلیک میلنگ سے اس حد تک عاجز آئی کہ اس نے زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کرلیا۔متوفیہ کے ورثا کے مطابق سوم نامی شخص نے متوفیہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے اپنی جھوٹی محبت کا جھانسہ دیا اور اس کے بعد اس کی تصویر ایڈٹ کرکے اسے بلیک میل کرنے لگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…