پشاور(سی پی پی )پشاور ہائیکورٹ نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیخلاف درخواست پر وفاق اور مفتی منیب الرحمان کو نوٹس جاری کردیا۔ ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے صحافی شاہد اورکزئی نے پشاور ہائیکورٹ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیخلاف رٹ دائر کی تھی۔رٹ میں وفاق اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف
جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے ملک میں مسائل پیدا ہورہے ہے ،اس لئے عدالت حکم امتناعی جاری کرکے رویت ہلال کمیٹی کو عید کا چاند دیکھنے سے روکا جائے۔چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کو عید سے قبل ہی سنا جائے گا۔عدالت نے وفاق اور کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30مئی تک ملتوی کردی۔