لاہور(سی پی پی )لاہورہائیکورٹ نے آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑافیصلہ سنادیا ،عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانالازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آلودگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے دلائل سننے کے
بعد آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانا لازمی قرار دے دیئے، عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے نقشے پاس نہ کئے جائیں،درخت نہ لگانیوالی فیکٹریوں کے این اوسی منسوخ کئے جائیں،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ملک کے مستقبل کامعاملہ ہے۔