ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

داتا دربار حملے کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل،خودکش حملہ آور اور سہولت کار کون نکلے؟نام سامنے آگئے

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )داتا دربار خودکش حملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے دھماکے کے سہولت کار محسن خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔محسن خان کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے۔خود کش حملہ آور کی شناخت صدیق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی۔خودکش حملہ آور صدیق اللہ اور محسن خان 8مئی کولاہور آئے تھے۔دونوں ملزمان نے داتا دربار کے قریب ایک مکان میں رہائش اختیار کی تھی۔سہولت کارنے دوران تفتیش

انکشاف کیا کہ وہ 6مئی کو طور خم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے۔حملہ آور کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے سہولت کار سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔یاد رہے کہ 8 مئی کو بدھ کی صبح تقریبا 8 بج کر 45 منٹ کے قریب داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…