اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی صابر شاکر کا حکومت کی ناکامی اور خراب معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو آپ یوں سمجھو کہ رضیہ غنڈوں میں پھنسی ہے۔عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے میں بین الاقوامی قوتیں بھی شامل ہیں۔اسد عمر تبدیل ہوئے اور ایک نئی ٹیم آئی پھر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوئے،مارکیٹ سیٹ ہو گئی لیکن ساتھی ہی کوٹ لکھپت جیل میں ایک قیدی بیٹھے
ہیں جو وہاں پر میٹنگ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ملک میں انتشار پیدا کریں گے۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ پی ٹی آئی حکومت ’’ میڈ ان پاکستان‘‘ہے یہ واشنگٹن، لندن یا کابل کے ذریعے سے نہیں آئی۔اس کے علاوہ اس میں سی پیک کے معاملات بھی شامل ہیں۔ایران کے ساتھ معاملات خراب کرنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو کہتے ہیں کہ آپ سی پیک سے نکلیں۔آپ یا تو چین کے بلاک میں رہیں یا پھر ہمارے ۔