منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھانے کے دوران اُٹھ کر بلاول نے میرے لیے کیا، کیا؟ مریم نواز کا انکشاف، ٹوئٹر پر ”شکریہ“ کا پیغام جاری کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں گزشتہ روز مریم نواز کی شرکت سب کی توجہ مرکوز کئے رہی، بلاول بھٹو نے مریم نواز کے زرداری ہاؤس پہنچنے پر خود دروازے پر ان کا استقبال کیا، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے نہایت اچھی افطاری کا اہتمام کیا، خصوصی طور پر کھانے کے درمیان اٹھنے اور مجھے چائے پیش کرنے پر بھی شکریہ،

آپ بہت خوش اخلاق میزبان ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے یہ میٹنگ افراط زر اور نااہلی کے باعث پس جانے والے پاکستان کی آواز بنے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ تھا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ یہ پہلی ملاقات نہیں، بلاول بھٹو اپنے والد کے ساتھ میری والدہ کی تعزیت کے لیے رائے ونڈ آئے تھے، میثاق جمہوریت کا یہ فائدہ ہوا کہ دو جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔ میثاق جمہوریت میں مزید چیزیں شامل کریں گے اور آگے لے کر چلیں گے۔نیب مخصوص احتساب کر رہا ہے، نیب کو ان کے فلیٹس نظر نہیں آ رہے جن کے لیے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے، نیب کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے، نیب کو اپوزیشن کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ افطار کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول نے کہا کہ نیب کسی کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں مریم اورنگزیب،حمزہ شبہاز اور نیئر بخاری بھی شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس آمد پر مریم نواز کوخوش آمدیدکہا جبکہ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…