منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی،روپیہ کی قدر کم ہوئی تو کہا حکمران چور ہیں اب بتائیں آپ کیا ہیں؟ایاز صادق نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گیس، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی،لوگ بیروزگار ہو کر بھوکے مررہے ہیں اور حکمران کہتے ہیں کہ پاکستانیوں گھبرانا نہیں، عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی اور آئی ایم ایف کیلئے کام کیا،مسلم لیگ (ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج بارے فیصلہ پیر کو اجلاس میں ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ لوگ بیوروکریٹ سے کام چلانا چاہتے ہیں،نیازی نے عوام کے ساتھ دہشت گردی کی ہے، پہلے خود کہتے رہے کہ اگر ڈالر بڑھے تو اربوں روپے کا نقصان ہوجاتاہے،کہتے تھے (ن) لیگ حکومت نے ڈالر 108روپ کر دیا انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی،روپیہ کی قدر کم ہوئی تو کہا حکمران چور ہیں اب حکومت نیازی کی ہے اب بتائیں آپ کیا ہیں،پاکستانیوں کو پیس کررکھا دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی لوگ کنواں کھودتے ہیں تو گیس نکل آتی ہے حیرانگی ہے وزیر اعظم کے بیان پر دماغ دنگ رہ جاتاہے،پہلے گیس 145، اب47فیصد مہنگی کر دی، تیسری بار بجلی مہنگی کی،لوگ بے روزگار ہو گئے اور یہ کہتے پاکستانیوں گھبرانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ پی ٹی آئی اراکین نے کی ہے جو پیسہ پی ٹی آئی کو ملا وہ منی لانڈرنگ کو چھپانا چاہتے تھے اس لئے گورنر سٹیٹ بینک سے استعفیٰ لیا،اوپننگ بیٹسمین اسد عمر وزیر خزانہ پہلے اوور میں بولڈ ہو گیا گھبرانا نہیں کوئی اور نوکری مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو نے دعوت رکھی ہے اس میں (ن) لیگ اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ (ن) لیگ میں ایک ہی گروپ ہے اور (ن) لیگ گروپ ہے، میری ملاقات چودھری نثار سے نہیں ہوئی،اگر کوئی کہتا ہے تو بتا بھی دے کہ کہاں ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی اور آئی ایم ایف کیلئے کام کیا اگر یہ حالات رہے تو بھارت کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کے پچاس لاکھ گرا دئیے جبکہ اپنے گھر بنی گالہ کو ریگولرائز کر دیاگیا۔ حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بارے کل (پیر) اجلاس میں فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتیس ارب روپے کا ریلوے کا نقصان ہوا ہے،شیخ رشید میں کوئی اہلیت نہیں ہے اور نہ اسکے پلے کچھ ہے۔ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…