کوئٹہ(آن لائن) متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران نے صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے ا من وامان کی خراب صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا کوئٹہ شہر میں تمام دکانیں بند رہیں گی اور آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمعیت علماء اسلام،بلوچستان نیشنل پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی جانب موجودہ صوبائی حکومت
کی عوام پالیسیوں،اقدامات،ترقیاتی فنڈز،پی ایس ڈی پی سے اربوں روپے لیپس ہونا امن وامان کی ابتر صورتحال چوری ڈکیتی ومنشیاتت فروشی کے سر عام اڈے مہنگائی،گیس،وبجلی کے بلز کی بھر مار گیس پریشر میں شدید کمی،بجلی کی لوڈشیڈنگ،ضلعی انتظامیہ کی تاجروں سے بھتہ خوری،شہریوں میں پانی کی شدید قلت کی سنگین صورتحال اور اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت کے خلاف متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی جانب سے 17مئی کو کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ ہوگا۔