منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

تصدیق کے بغیر یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے، پاکستان نے امریکہ کو دوٹوک انکار کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کو علاقائی امن کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،امریکہ اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں،امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان کا مؤقف واضح ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے،پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،

پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے،بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے، باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادانہیں کر سکتا۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے۔انہوں ن کہاکہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا،صدارتی رول کے تحت کشمیر کی صورتحال نہایت خراب ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر حریت لیڈرز کی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوٹل 3500 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جس میں سے 572 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ابوظہبی 262 اجمان 65 فوجیرہ 62 شارجہ 52 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بشکک میں ایس سی او وزرائے  خارجہ اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے،ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم فورم ہے۔ انہوں ن کہاکہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں 13 اور 14 جون کو متوقع طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور امریکہ کی کشیدہ صورتحال علاقائی امن کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،

بھارت کیساتھ بھی اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنی حفاظت کیلئے تیار ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے،باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ 50پاکستانی امریکہ سے ڈیپورٹ ہوئے،ڈیپورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں۔ پاکستانی خواتین کے چینی شہریوں سے شادیوں کے معاملے پر قانونی مراحل طے کر رہے ہیں تاہم کسی خاتون کے اعضاء نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی،ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ افراد چین اور پاکستان کے سفارتخانوں اور داخلہ خارجہ کی وزارتوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ انہوں نے کہاکہ جعلی اور غیرقانونی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے، کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانے کیلئے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…