پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کیلئے ریفرنڈم ،سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیاگیا

14  مئی‬‮  2019

( این این آئی)ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کیلئے ریفرنڈم کروانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست شہری سید محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ،وزرات قانون ،وزرات فنانس اور

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ملک میں موجود 70 سالہ پارلیمانی نظام مکمل ناکام ہو چکا ہے،کرپشن اور منی لانڈرنگ میں سیاستدان اور بیوروکریٹس ملوث ہیں، پاکستان اندرون اور بیرون ملک قرضوں میں جوڑا ہوا ہے،آنے والے حکمران سابق حکمرانوں کو بلیک میل کرتے ہیں،سابق حکمرانوں کو مقدمات میں ملوث کر دیا جاتا ہے ،عدالتی نظام مکمل آزاد اور شفاف نہیں ہے،حکمران سب اچھا ہونے کی نوید دیکر عوام کو بیوقوف اور گمراہ کر رہے ہیں،اسلام میں موجودہ پارلیمانی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے،موجودہ نظام فرسودہ اسلام اور شر یعت سے متصادم ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام ملک کی اہم ترین ضرورت ہے ، عدالت اس نظام کو رائج کرنے کے لیے ریفرنڈم کروانے کا حکم دے اور کیس کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…