سوات (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے نے شانگلہ روڈ کرپشن کیس کے سلسلے میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت 5 ٹھیکے داروں
کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے اور پانچ ٹھیکے داروں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔