جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب صوبہ، حکومت نے عملی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ گرنے اور ڈالر بڑھنے کا اثر عوام پر آرہا ہے،سوچنا ہوگا آئی ایم ایف کے پاس جانے کی نوبت کیوں آئی؟(ن) لیگ کے دور میں تیل پر 56 فیصد جی ایس ٹی تھا لیکن ہم نے 17 فیصد کیا، مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی،(آج) پیر کو قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے،کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام اور سی پیک منصوبہ آگے بڑھتا دیکھنا نہیں چاہتیں،

برطانوی دارالعوام اور عالمی اداروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے نکل رہی ہے، بھارت میں بی جے پی آئے یا کانگریس، دونوں میں انیس بیس کا فرق ہے، حالات ایسے ہیں کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا،چین کے نائب صدر 26 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، پاکستان کا چین کے ساتھ زراعت پر معاہدہ ہوگا۔ اتوار کویہاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو پتا چلا کہ معیشت کی کیا حالت ہے، سوچنا ہوگا آئی ایم ایف کے پاس جانے کی نوبت کیوں آئی؟انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئیں تھیں اور کوشش کے باوجود ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، (ن) لیگ کے دور میں تیل پر 56 فیصد جی ایس ٹی تھا لیکن ہم نے 17 فیصد کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کو مصنوعی طور پر نیچے رکھ کر وقتی طور پر کام چلایا گیا، روپیہ گرنے اور ڈالر بڑھنے کا اثر عوام پر آرہا ہے، مشکل حالات ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی، وہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ میں عوام کو تقسیم کررہے ہیں، (آج) پیر کو قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے اور اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ رولز معطل کرکے جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر بحث کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام اور سی پیک منصوبہ آگے بڑھتا دیکھنا نہیں چاہتیں، بھارت پاکستان پر الزام لگاتا ہے لیکن پاکستان غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا،

پاکستان بلاتحقیق بات نہیں کرے گا، ٹھوس شواہد ہوں گے تو نشاندہی کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی دارالعوام اور عالمی اداروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے نکل رہی ہے، بھارت میں بی جے پی آئے یا کانگریس، دونوں میں انیس بیس کا فرق ہے، حالات ایسے ہیں کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ چین کے نائب صدر 26 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، پاکستان کا چین کے ساتھ زراعت پر معاہدہ ہورہا ہے۔وزیرخارجہ نے چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی سے متعلق کہا کہ چینیوں کی پاکستان کی لڑکیوں سے شادیوں سے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…