جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ینگ ڈاکٹرزنے داتا دربار دھماکہ کے باعث احتجاج ختم کرکے زخمیوں کا علاج شروع کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )ینگ ڈاکٹرزنے دھماکے کے باعث میو اسپتال میں احتجاج ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کئی روز سے جاری تھا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی سرکاری حیثیت ختم کرنے کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی سے منظور کروائے جانے والے مسودہ قانون ایم پی آئی کے خلاف ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج جاری رہا تھا۔

ڈاکٹروں سمیت نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کام بند کر دیا تھا۔جس کے باعث او پی ڈی میں علاج معالجہ کے سلسلے میں آنے والے مریض ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ تاہم آج صبح لاہور میں داتا دربار کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس میں 8افراد شہید ہو گئے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔جب کہ ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔خیال رہے داتا دربار کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 8 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن عارف نواز خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 کلو بارودی مواد شامل تھا۔خود کش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے۔داتا دربار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ خوش کش حملہ آور کے سہولت کاروں کو تلاش کرنے کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دھماکہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہوا، یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ داتا دربار کے حوالے سے کوئی تھریٹ موجود نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…