ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

 ایک باربھی ایسا نہیں ہواکہ چاند کی غلط رویت ہماری جانب سے بتائی گئی ہو۔مفتی منیب الرحمن نے چیلنج کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی علما پر تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پرجوش وزرا کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کرائیں۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرکے اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے علماء کے خلاف بیان دیا ہے، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ پرجوش وزراء کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کرائیں۔انہوں نے بتایا کہ تحریک پاکستان کے تمام علماء حامی تھے اور 1946 میں بنارس میں علما کی کانفرنس منعقد ہوئی تھی، پاکستان کی تاریخ اگر نصاب میں شامل ہوتی تو وزرا ایسے بیان نہ دیتے۔انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کا حوالہ دے کر علماء کو بدنام کیا جاتا ہے جو زیادتی ہے، رویت ہلال کمیٹی بنانے کا اعلان وزیر موصوف کی لاعلمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اجلاس میں سپارکو کے نمائندے فنی معاونت کے لیے موجود ہوتے ہیں، ایک باربھی ایسا نہیں ہواکہ چاند کی غلط رویت ہماری جانب سے بتائی گئی ہو۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فواد چوہدری ماہرین سے کلینڈر بنوالیں اور تقریر کا شوق پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ ہر وزیر کو دینی معاملات پر تبصروں کا لائسنس نہیں ملنا چاہئے، وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی علما پر تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پرجوش وزرا کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کرائیں۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرکے اعلان کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…