اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ سے راستے الگ،بالاخرحتمی فیصلہ ہوگیا،چودھری نثار نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر نے کی حکومتی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی، جنگ ضرورعدالت میں لڑی جائیگی،جو قرضے دیتے ہیں ان کی ڈکٹیشن پر چلنا پڑتا ہے،موجودہ حکومت قرضے لینے میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی سے آگے بڑھ گئی ہے۔ یہ قوم کے ساتھ ظلم نہیں جرم ہے،آئی ایم ایف کا چھ سات ارب روپیہ کیسے ہماری معیشت کو مضبوط کر سکتا ہے؟ہم بند گلی کی طرف جارہے ہیں،پاکستان کی کرکٹ ٹیم، فنکار بھارت میں نہیں جا سکتے،

اس سے بڑی انتہا پسندی اور کیا ہو گی۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ صحافی نے چوہدری نثار علی خان سے سوال کیا کہ کیا (ن)لیگ میں دیئے گئے نئے عہدوں پر کوئی اعتراض ہے؟جس پر چوہدری نثار علی خان نے جواب دیا کہ میں اس وقت (ن)لیگ کا حصہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ نے کسے عہدے دیئے کسے نہیں میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا موجودہ حکومت موجودہ بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیگی،ان میں یہ بھی سیاسی جرات نہیں کہ بلدیاتی الیکشن نئے سرے سے کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو جس طرح موجودہ حکومت نے گھر بھیجا ایسا نہیں ہو سکتا،یہ جنگ ضرور عدالت میں لڑی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کی حکومتی پالیسی شاید کامیاب نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جو نیا نظام حکومت لائی ہے وہ اس سے بڑا مذاق ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ حکومت شاید اس عوامی اظہار رائے سے بچنا چاہتی ہے جو ان کے خلاف ہے،یہ بھی جنگ عدالت میں لڑی جائیگی کہ نیا نظام آئین کے مطابق ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو قرضے دیتے ہیں ان کی ڈکٹیشن پر بھی چلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چند سالوں کے دوران قرضے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس نظریے پر ووٹ لیکر آئی تھی کہ اس نظام کو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قوم کے ساتھ ظلم نہیں جرم ہے آپ قرضہ لینے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے آگے بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ کیا آپ اس ایجنڈے پر نہیں آئے تھے کہ قرضوں سے نجات حاصل کریں گے؟۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا چھ سات ارب روپیہ کیسے ہماری معیشت کو مضبوط کر سکتا ہے؟ہم ایک بند گلی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس خاندان کی صورتحال دیکھیں جو قرضوں میں جکڑا ہوا ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف میں کردار ادا کر رہا ہے کیا اس کو کسی نے روکا؟۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو جتنی پاکستان میں آزادی ہے یہ کم ہی ممالک میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں گائے زبح کرنے پر لوگوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنی انتہا پسندی ہندوستان میں ہے کیا کسی اور ملک میں ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم، فنکار بھارت میں نہیں جا سکتے،

اس سے بڑی انتہا پسندی اور کیا ہو گی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ہندوستان میں پاکستان کا نام لینے والے کو قتل کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں خامی ہماری بھی ہے کہ ہندوستان کے جرائم دنیا کو نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جب جواب دیا میں نے تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ وہ دن اور یہ دن مجھے عمران خان کی وہ بہادری اور وطن سے محبت کا جذبہ نظر نہیں آتا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سمندر میں پٹرول کی دریافت کے حوالے سے غلط آگاہ کیا گیاجس کے بعد انہوں نے پٹرول کی دریافت کے حوالے سے قوم سے غلط بیانی کی۔وزیراعظم سے پٹرول کی دریافت کے حوالے سے غلط بیانی پر سوال کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…