ملتان (این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا،آئی ایم ایف کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جو خود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا،پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری ای سی سی نے دی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا تو خسارہ بڑھ جاتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہرجماعت کو اپنے عہدوں میں ردوبدل کا حق حاصل ہے، (ن)لیگ نے پارٹی عہدوں میں ردو بدل کیا ہے لیکن کچھ قانون اور قاعدہ ہوتا ہے، حیرت ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدرمقررہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں (ن) لیگ نے رانا تنویر کو نامزد کیاجبکہ پیپلز پارٹی مشاورت نہ ہونے کا شکوہ کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت کا معاملہ ہے تو شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کیوں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا،آئی ایم ایف کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جو خود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا،پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔



















































