منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث20 کلو آٹے کا تھیلا مزید کتنے روپے مہنگاہوگا‘فلو رملز نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری، گروپ لیڈر عاصم رضا، لیاقت علی خان، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہاہے کہ ابتر معاشی و اقتصادی صورتحال کے باوجود حکو مت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر شب خون مارا ہے،لہذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا مزید 2 روپے مہنگا ہوگا۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔ چیئرمین حبیب الرحمن لغاری نے کہا کہ عمران خان محب وطن آدمی ہیں ان سے اس قسم کے فیصلوں کی امید نہیں تھی،موجودہ حکومت سے آئے روز مہنگائی ہی مہنگائی کے اقدامات سامنے آرہے ہیں۔گروپ لیڈرعاصم رضا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوشربا اضافے کے بعد ہر شعبہ ہائے زندگی کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، غریب اورصنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہونگے۔لیاقت علی خان نے کہا کہ اگر حکومت ریونیو اکٹھا کرنا ہے تو حکومت ہر طرح کی لگثری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس ڈیوٹی میں اضافہ کرتی۔میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ حکومت کے ان غیر دانشمندانہ فیصلو ں کے باعث پورے ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے اور کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹیشن، انڈسٹری،کاٹیج انڈسٹری، مینو فیکچرنگ کا شعبہ، زراعت، انڈسٹری، ادویات،بجلی، گیس کی قیمتیں سمیت ہر جگہ بس مہنگائی ہی مہنگائی کا دور دورہ ہوگا جبکہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں مہنگائی تو پہلے ہی عروج پر ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہر چیز کو آگ لگ گئی ہے۔ پی ایف ایم اے کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ حالات میں انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…