منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ قرار

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

؁ُاسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ناراض رہنماماروی میمن نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے اور انہیں 8ماہ پہلے ہی ہٹا دیا جانا چاہیے تھا۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہو ں نے کہا کہ تمام وزارتوں میں ایسے اقدامات کیے جانے چائیں اور اگر ایسے اقدامات ہوتے رہے تو اچھی حکومت کا آغاز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ 8ماہ تک طارق باجوہ کو نہ ہٹانا حکوت کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن ) اور زراداری نے باری لگائی ہو ئی تھی اور انہو ں نے بیو رو کریسی میں اپنے بندے بٹھا ئے ہو ئے ہیں تاکہ حکو مت کو نا کام کر سکیں ۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اور وزارتوں میں بھی لو گوں کو تلاش کر یں ۔ قبل ازیں انہوں نے طارق باجوہ کو ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت اچھا کیا گیا ہے، اب شاید معلومات لندن جانا بند ہو جائیں۔ ان کا اشارہ طارق باجوہ کے سابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ تعلق سے تھا ان کے مطابق گزشتہ عرصے میں اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جتنی بھی کامیاب پیشن گوئیاں کیں وہ طارق باجوہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…