منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیںعوام کی ساری مشکلات ختم ہوجائیں گی ،حکومت نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

بختی (این این آئی)وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں ،عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، عمران خان نہ کسی کو رعایت دیں گے اور نہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی ہوگی۔ اتوار کوجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے، ملکی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے، کرپشن و دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کی خاطرکوشاں ہیں اور پاکستان بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تک صبر سے کام لیں یہ مشکلات بہت جلد ختم ہوں گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ اب تک جو بھی حکمران آیااس نے عوام اور ملکی ترقی کی بجائے اپنی دولت کو ترقی دی اور بیرون ملک جائیدایں بناکر پاکستان کے غریب عوام کا پیشہ بیرون ملک بینکوں میں منتقل کیا، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کوعوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ کر اس ملک کو 3 ہزار کھرب روپے کا مقروض کردیا اورکرپشن کا سارا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا، ان سب کا مقدر جیل ہے کوئی این ار اونہیں ہوگا ، عمران خان نہ کسی کو رعایت دیں گے اور نہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلیے مہمند ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع ہے، سابق حکمرانوں نے صرف بجلی کی مد میں ملک کو ایک ہزار روپے کا نقصان دیا او ملک کو مقروض کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…