پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

 پاکستان سے بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان اسمگل کئے جانے کا دھندہ پکڑاگیا،7سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام، اغواء کار گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان میں فروخت کرنے والے اغوا کار گروہ کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بی ایریا سے7 سالہ بچی ثوبیہ کو اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی،بچی کے ماموں نے بھانجی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو اغوا کار کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار نے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے کر جا رہا ہوں۔شہریوں نے اغوا کار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تو اغوا کار نے بچیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم امیراللہ کاکڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود

سے 7 سال کی بچی اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ 7 سال اور اس سے کم عمر کی بچیوں کو اغوا کرتا ہے اور پھر اغوا کاروں کے بین الاقوامی گینگ کو فروخت کر دیتا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں کا بین الاقوامی گینگ بچیوں کو افغانستان منتقل کرتا ہے، بچیوں کو افغانستان میں لے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تاوان مانگا جاتا ہے۔ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرکے افغانستان منتقل کرتا تھا۔ گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…