جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے،صورتحال تشویشناک

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس36700اور36600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید53ارب31کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت38.62فیصدکم جبکہ71.82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36857پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی، جس نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36506پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں 40پوائنٹس کی ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس236.81پوائنٹس کمی سے36547.63پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر323کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے74کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب31کروڑ90لاکھ40ہزار72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74کھرب51 ارب98 کروڑ92لاکھ1ہزار149روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر6کروڑ79لاکھ15ہزار110شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ27لاکھ33ہزار130شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سائفرفیبرکس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت30.00روپے اضافے سے670.00روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت13.43روپے اضافے سے282.07روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت387.50روپے کمی سے7362.50روپے اورواتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت20.09روپے کمی سے862.06روپے ہوگئی۔جمعرات کویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 70لاکھ35ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت90پیسے کمی سے12.55روپے اورفوجی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 69لاکھ75ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت4پیسے اضافے سے19.16روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس86.63پوائنٹس کمی سے17318.41پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس362.45پوائنٹس کمی سے58850.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس187.08پوائنٹس کمی سے26827.13پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…