جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی،سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالرکی نمایاں کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ  سونا700روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالرسے  گھٹ کر1272ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69000روپے سے گھٹ کر68300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59156روپے سے گھٹ کر58556روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 11پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 11پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.38روپے سے گھٹ کر141.27روپے اور قیمت فروخت141.48روپے سے گھٹ کر141.37روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.80روپے سے گھڑ کر141.70روپے اورقیمت فروخت142.30روپے سے گھٹ کر142.20روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں 20پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت160.10روپے سے بڑھ کر160.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.00روپے سے بڑھ کر184.50روپے اورقیمت فروخت185.80روپے سے بڑھ کر186.30روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.75روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے سے گھٹ کر38.65روپے اورقیمت فروخت38.95روپے سے گھٹ کر38.90روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…