جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا۔ماروی میمن کا عمران خان کے بیان این آر او نہیں دوں گا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے-

اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔شاید پلی بارگین کے لیے راضی کر لیے جائیں گے لیکن اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی صرف ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے۔خیال رہے اس سے قبل بھی ماروی میمن اپنی قیادت پر تنقید کر چکی ہیں۔ماروی میمن نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔ماروی میمن کہتی ہیں کہ ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بیوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔ ماروی میمن کا کہنا ن لیگ کی جانب سے ان کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ ماروی میمن نے ان تمام خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ماروی میمن کا عمران خان کے بیان این آر او نہیں دوں گا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے- اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔شاید پلی بارگین کے لیے راضی کر لیے جائیں گے لیکن اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…