اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سات مئی کو پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے معالج کے مشورہ پر لندن میں قیام کو آگے بڑھا دیا ۔ذرائع
نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا آٹھ اور بارہ مئی کو لندن میں دوسرا طبعی معائنہ ہوگا ۔ذرائع نے بتایاکہ طویل عرصے کے بعد طبعی معائنہ کیلئے آنے پر ڈاکٹر نے مکمل علاج تک لندن میں قیام کا مشورہ دیدیا۔