اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما نے اپنے بزرگ ڈرائیور کو گاڑی خراب کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 24نیوز کے مطابق میر پورماتھیلو میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر میر افتخار نے مبینہ طور پرگاڑی خراب کرنے کے الزام میں اپنے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈرائیور اللہ رکھیو پر لوہے کے راڈ سے شدید تشدد کیا گیا۔ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میر پور ماتھیلو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمی ڈرائیور کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔میر افتخار سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔