اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لیگی رہنما اورسابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی،اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق،بیٹا،بیٹی اور ڈرائیور شدیدزخمی 

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ/لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی فیملی گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے۔جبکہ بیٹا،بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں،

حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے حادثے میں اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر بلیغ الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بلیغ الرحمان کی فیملی گاڑی میں بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو بیٹے، ایک بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق بیٹا، بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمن کی اہلیہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اہلخانہ کے نام اپنے پیغام میں رہنماؤں نے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر بے حددکھ ہوا۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور ان کے بچوں کو صحت دے اور تمام اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…