اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کے دوران تفتیش اہم انکشافات،40رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے نام اگل دیئے 

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے مبینہ ٹارگٹ کلر رضوان قریشی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے 40رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے نام اگل دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رضوان قریشی نے بڑا انکشاف کردیا،40رکنی ٹارگٹ کلر ٹیم کے نام سامنے لے آیا۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں ملزم عبید کے ٹو، رئیس مما، صولت مرزا اور دیگر شامل تھے،  صولت مرزا کو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں پھانسی دی جاچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم رضوان قریشی 1968 میں کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پیدا ہوا،ملزم کو 1991 میں کے ایم سی میں سینٹری سب انسپکٹر کی ملازمت دلوائی گئی، ملزم رضوان قریشی لانڈھی، ملیر اور کورنگی کے ڈیتھ اسکواڈ کا انچارج رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم نے صولت مرزا کے ساتھ مل کر متعدد سیاسی جماعت کے کارکنوں، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی، بلدیہ فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر ایم کیوایم کی جانب سے آگ لگانے کا پہلی بار انکشاف بھی ملزم رضوان قریشی نے کیا تھا۔ملزم نے اپنی جے آئی ٹی میں انکشاف کیا ایم کیو ایم کی اعلی قیادت نے علی انٹر پرائزیز سے 20 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، تمام معاملات ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی انچارج حماد صدیقی اور فاروق سلیم دیکھ رہے تھے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر درخواست پر جمع کرائی گئی ہے،عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…