بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سرمایہ کاروں کو جعلی نوٹس بھجوانے والا ایف بی آر کا نیٹ ورک پکڑا گیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کروڑوں روپے کے جعلی نوٹس بھجوا کر ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ایف بی آر کے افسران و ملازمین کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے ادارے لینڈ ریونیو کے افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں کے جعلی نوٹس بھجوا ئے گئے،

دھندے میں ملوث افسران بڑے پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں جن کے شواہد حاصل کرلئے گئے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر کے اس گروہ نے ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کراچی سے قمر الزمان اور کشور زمان کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت آمدن کی اسسمنٹ کرکے نوٹس جاری کیا کہ آپ لاکھوں کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں،فوری طور پر ٹیکس کی ادائیگی کریں ورنہ کارروائی کی جائیگی،ٹیکس دہندہ کو سال 2015، 2016 اور 2017 کے الگ الگ لاکھوں کی ٹیکس چوری کے نوٹس بھیجے گئے، جب ٹیکس دہندہ ان کی بلیک میلنگ میں نہ آیا تو جن 4بینکوں میں ان کے اکاؤنٹ تھے ان کے نام سے جعلی نوٹس تیار کرکے اکاؤنٹس سے انکم ٹیکس کی رقم نکوالنے کے حکم نامہ کی کاپی بھیجی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس پیئر قمر الزمان کی شکایت پر ایف بی آر نے ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں جس دوران دھندے میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا جس کی نشاندہی بھی ہو گئی،اگلے چند دنوں ان افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔  کروڑوں روپے کے جعلی نوٹس بھجوا کر ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ایف بی آر کے افسران و ملازمین کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…