اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی وقت وزیر تبدیل کردیتے ہیں،ہر وقت اس حوالے سے ڈر لگا رہتا ہے۔فیصل واڈا نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اسلام آباد آئیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جوس پلایا،وزیراعظم نے صرف بسکٹ کھلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ بلڈ چیک کروایا تو ڈاکٹر
نے کہا بلڈ کم ہے،بسکٹ زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سب سے بہترین اور قابل وفاقی وزیر غلام سرور ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی بھی وقت وزیر تبدیل کردیتے ہیں،ہر وقت اس حوالے سے ڈر لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے پی آر او کوکہا کہ دیکھو میری وزارت تو نہیں چلی گئی۔انہوں نے کہاکہ میری کابینہ میں کچھ وزیروں سے بنتی ہے جس میں غلام سرور خان ایک ہیں۔