پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توبہ واستغفارکرنے سے رحمت کے دروازے کھلتے ہیں، آج معاشرے میں بے سکونی،نفسانفسی  پریشانی ومسائل کی وجہ احکام الہیٰ سے روگردانی ہے، تبلیغی اجتماع میں علماء کرام کا پیغام

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اللہ رب العزت سے تعلق مضبوط بنانے کیلئے توبہ واستغفار سمیت فرائض کی پابندی کو معمول بناناہوگا، توبہ واستغفارکرنے سے رحمت کے دروازے کھلتے ہیں، تبلیغ کے ذریعے ہمیں  اپنا  فرض اداکرنا ہے، آج معاشرے میں بے سکونی ،نفسانفسی  پریشانی ومسائل کی وجہ احکام الہیٰ سے روگردانی ہے اسی لئے ہمارے   معاملات  سے  برکت اٹھ گئی ہے،

ہمیں اپنی  صلاح کرنے کیساتھ ساتھ معاشرے کوبھی سنوارکرسیدھی راہ  پرگامزن کرنا ہے، دنیا  میں مسافرکی طرح زندگی  بسر کرنے کا عہد کرلیا  جائے توہمارے مسائل بھی حل ہونگے اورمعاشرے میں خداخوفی بھی  پیدا  ہوگی  فرائض کے ساتھ حقوق العباد کوبھی  ادا کرنے کا رجحان  بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار تبلیغی  جماعت کے سالانہ  اجتماع  کے دوسرے روز علما کرام نے مختلف نشستوں اور قرآن پاک کے درس کے دوران کیا۔  علما کرام نے کہا کہ اسلام زندگی کے  ہرشعبہ  میں مکمل رہنمائی  فراہم کرتا  ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ  حسنہ کی روشنی  میں زندگی  بسرکی  جائے  یہی  دنیا و آخرت میں  کامیابی کا  ذریعہ   ہے،  ہمارے   دل سخت  ہوچکے   ہیں جنھیں  نرم   کرنے  کیلئے   توبہ  واستغفار  کو معمول  بنایا  جائے  جس سے جہاں خدا  کا خوف   پیدا ہوگا بلکہ اللہ کی  رحمتوں کانزول   بھی ہوگا  جس سے  تمام معاملات میں برکت آئے  گی۔انہوں نے  کہا کہ دوسروں کی  اصلاح   بھی  کرنا ضروری   ہے  دین   میں   خیر ہے ۔علما  کرام  نے کہا کہ اگر نماز پنجگانہ ، فرائض کی ادائیگی کو   معمول بنا لیاجائے بڑوں کااحترام اور  چھوٹوں پرشفقت،   اورحقوق العباد ادا کئے جائیں تو  ہمارے  سارے مسائل حل   ہونگے اللہ سے ہروقت  اپنے گناہوں کی توبہ  بخشش کرنی  چاہئے،   زندگی کو  بے مقصد   گزارنے  کے بجائے  بامقصد گزارنے   کیلئے  اللہ ورسول پاک   کے احکامات   پرعمل پیرا  ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…