بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

 حکومت کا چین کے تعاون سے غیر فعال ٹیلی فون انڈسٹریز  کو  آپریشنل کرنے کا فیصلہ،اب پاکستانی موبائل فون تیار کئے جائیں گے،زبردست اقدام

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے چین کے تعاون سے پاکستان میں عرصہ دراز سے غیر فعال ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو چین کے تعاون سے موبائل فون سیٹ کی مینوفیکچرنگ کے لیے آپریشنل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہری پور میں موجود ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان(ٹی آئی پی) کی نجکاری سمیت دیگر آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ہری پور میں بند پڑی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فیکٹری کی نجکاری اور اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فنکشنل بنانے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، چونکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملکیتی ٹیلی فون سیٹ بنانے والی انڈسٹری ٹی آئی پی کی صورت میں پہلے سے پورا انفراا سٹرکچر موجود ہے اور اس میں ٹیلی فون سیٹ بنانے کے لیے مشینری بھی دستیاب ہے، اس فیکٹری میں سرفیس مانٹنگ ٹیکنالوجی(ایس ایم ٹی)اور تھرو ہول ٹیکنالوجی(ٹی ایچ ٹی) موجود ہے۔اسی طرح کاپر کے لیے الیکٹرو پلیٹنگ، نکل،گولڈ،سلور،کرومیئم،زنک، ٹین اور اسپرے پینٹنگ کی بھی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دس پئیر ڈی بی باکس، پول،آئی ڈی سی ماڈیول کے ساتھ 2400 پیئرز کی ایکسچینج باکس سمیت دیگر آلات بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی موبائل فون سیٹ بنانے والی کمپنی نے اس حوالے سے فزیبلٹی بھی تیار کی ہے جسے حکومتی عہدیداروں سے شیئر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی اس فیکٹری کو پاکستانی پارٹنرز کے ساتھ مل کر موبائل فون سیٹ کی تیاری کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے اور یہاں سے موبائل فون سیٹ تیار کرکے نہ صرف پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے بلکہ پاکستان سے یہ موبائل فون سیٹ برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی آئی پی کو لیز پر حاصل کرنے کے لیے بھی یہ سرمایہ کار کمپنی خواہاں ہے۔چینی سرمایہ کار چینی سفیر کے ہمراہ پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ اور مراعات  کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق چائنز موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ اور کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ان صنعتی یونٹس کو لگانے کے لیے ڈیوٹی و ٹیکس اسٹرکچر اور کاروبار شروع کرنے سے متعلق دیگر معاملات  پر ورکنگ کی جاچکی ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…