جعلی عاملوں اور ڈبہ پیروں کی ڈیرے، سادہ لوح عوام لٹنے لگے، اولاد نرینہ کی گارنٹی سے لے کر کینسر تک کا علاج

28  اپریل‬‮  2019

کسووال(آن لائن)کسووال اور گردونواح میں جعلی عاملوں اور ڈبہ پیروں کی ڈیرے، سادہ لوح لٹنے لگے، اولاد نرینہ کی گارنٹی سے لے کر کینسر تک کے علاج محبوب قدموں، امتحان میں یقینی کامیابی تک کے دعوے، مختلف طریقوں سے تشہیر۔ تفصیل کے مطابق کسووال، اقبال نگر،90موڑاور نواحی دیہات میں جعلی عامل ڈبہ پیر سادہ لوح لوگوں کو سرعام لوٹ رہے ہیں۔

یہ ڈبہ پیر بلا شبہ لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں اور ان کی تمام آمدنی ٹیکس فری ہے۔ ان ٹھگوں کی کئی اقسام ہیں، متعدد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے پاس آئے والے لوگوں سے کسی معاوضے وغیرہ کا کوئی مطالبہ نہیں کرتے۔ ؤ ذرائع کے مطابق لوٹنے کا یہ طریقہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔ کیونکہ ان کے پاس آنے والے اپنی “خوشی” سے ان کی اچھی خاصی “خدمت”  کرنے کی سعادت ھاصل کرتے ہیں۔ طرفہ تماش یہ ہے کہ ان جعلی بابوں کے پاس کینسر اور اسی قسم کے  دیگر جان لیوا امراض کے علاج کے علاوہ اولاد نرینہ کی گارنٹی بھی دیتے ہیں۔ یہ امتحانات میں یقینی کامیابی سے لے کر محبوب قدموں میں تک انسان کی ہر خواہش کو پورا کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ اپنے ٹاؤٹوں جن میں خواتین  و حضرات شامل ہوتے ہیں کے ذریعے اپنی جعلی کرامات کا ڈھنڈورا پٹوا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو اپنی پاس آنے والے لوگوں سے مخصوص نسل کے کتوں اور گھوڑوں تک کی فرمائش کرتے ہیں۔اور بعد میں اپنی فروخت کر کے رقم اپنی جیب میں  ڈال لیتے ہیں۔ عوامی، سماجی و مذہبی حلقوں نے انتظامیہ سے ان ٹھگوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایسے بعض ڈبہ پیروں کے ڈیروں پر دور دور سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ حاضر ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…