اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کا خواجہ آصف،احسن اقبال، رمیش لال اور سینیٹرروبینہ خالد کے خلاف گھیرا تنگ، 260ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا 

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں جبکہ متعلقہ بینکوں سے ہونے والی  ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جبکہ ملتان سکھر موٹر وے منصوبہ میں مبینہ 260ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا ہے، اس سکینڈل میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کو  وزیر  مملکت مواصلات  مرادسعید کی طرف سے دئیے گئے ریکارڈ کی روشنی میں  طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی  رمیش لال پر الزام ہے کہ انہوں

نے کرپشن اور بد عنوانی کرکے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں اور اس حوالے سے انہیں طلب کیا جاسکتا ہے۔ سابق ایم این اے مرحوم  رائے  منصب کے خلاف اہم  مقدمہ بند  کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی  پی پی  کی سینیٹر  روبینہ خالد  وغیرہ کے خلاف بھی کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں۔ روبینہ خالد نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر شکرپڑیاں میں ہوٹل سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے الاٹ کرانے کے بعد بنا رکھا ہے۔ ان تمام کرپٹ افراد کے خلاف گھیراتنگ کیا جارہا ہے اور آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…