اسلام آباد (آن لائن) سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد پاکستانی طلبہ نے چین کا رخ کرلیا ہے جبکہ چین کی بڑی بڑی یونیورسٹیاں پاکستانی طلبہ سے بھر گئی ہیں پاکستان سے ہر سال تیس ہزار سے زائد پاکستانی طلب علم چین کا رخ کررہے ہیں بالخصوص میڈیکل کی تعلیم کیلئے چین پسندیدہ ملک بن گیا ہے۔ چین نے بھی پاکستانی طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے
کے ساتھ ساتھ وظائف کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ چین کے سفارتخانہ کے باہر بھی ہزاروں طلبہ ویزے کے حصول کیلئے موجود ہوتے ہیں جبکہ چین ہر سال تعلیم کے شعبہ میں اربوں ڈالر کما رہا ہے چین سے قبل یورپ اور برطانیہ امریکہ طلباء کیلئے پسندہ ملک تھے جبکہ اب چین سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہے او رطلباء کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔