ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دعا کریں پی ٹی آئی، ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے، پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد بڑا اعلان کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حکومتی و انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ایوان کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ رواں سال پنجاب اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہو گا۔ارکان اسمبلی کیلئے ہاسٹلز رواں سال مکمل کرلیں گے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ گزشتہ روز بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان ا?چکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔پرویزالہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنیصوبے بنانے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…