پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد تیزی، سرمایہ کار خوشی سے نہال ہو گئے

24  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس100.22پوائنٹس کے اضافے سے36504.25پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.46فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب71کروڑ17لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت3کروڑ61لاکھ74ہزار

شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس سے تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 36733پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے شیئرز فروخت شروع ہونے سے انڈیکس 36333پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ایک بار پھر ریکوری آئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 100.22پوائنٹس کے اضافے سے36504.25پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس64.45پوائنٹس کے اضافے سے17389.30پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 166.76پوائنٹس اضافے سے 59442.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 20.56پوائنٹس کے اضافے سے36504.25 پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب71کروڑ17لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب4 ارب90 کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز11کروڑ59لاکھ 87ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجومنگل کی نسبت 3.02فیصد شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 209روپے اضافے سے7999روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 38.05روپے اضافے سے38.05روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں

ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 157.34روپے کمی سے2989.52روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 27.22روپے کمی سے517.41روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب،ٹی آر جی پاکستان،پایونیئرسیمنٹ،میپل لیف،کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،یونائیٹڈ بینک،سوئی ناردرن گیس اور ورلڈ ٹیلی کام کے حصص سرفہرست رہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…