وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کے مابین چپقلش ‘4ماہ سے اہم ترین عہدہ خالی ،حیرت انگیز انکشافات

21  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کے مابین چپقلش کی وجہ سے اسلام آباد میں چار ماہ سے ایس ایس پی آپریشن کا عہدہ خالی ہے‘ ڈی آئی جی آپریشن کی ایس ایس پی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جونیئر پوسٹ پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چار ماہ سے ایس ایس پی آپریشن کی سیٹ خالی ہے یہ سیٹ وقار الدین سید کی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ سابقہ وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے وقار الدین سید کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد میں ہی ڈی آئی جی آپریشن تعینات کردیا تھا۔ اور ان کی جگہ اے آئی جی آپریشن غیاث گل کو ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی تھی تاہم وزیراعظم ہاؤس نے وزارت داخلہ کے ایس ایس پی کے متعلق لیٹر کو منسوخ کردیا تھا۔ اور اب چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ایس ایس پی آپریشنز کی سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی اسلام آباد کی پرکشش سیٹ کیلئے ٹریفک پولیس اسلام آباد کے ایس ایس پی فرخ رشید ‘ ایس ایس پی سیکیورٹی سلیمان احمد اور ایس ایس پی سی ٹی ایف سید امین بخاری جبکہ جونیئر افسران میں سے اے آئی جی آپریشنز غیاث گل‘ ایس پی انویسٹی گیشن مصطفیٰ تنویر‘ ایس پی ہیڈ کوارٹر عامر نیازی اور ایس پی ڈی پی ڈی لیاقت حیات نیازی بھی ایس ایس پی کے عہدہ کیلئے امیدوار ہیں۔ تاہم ایس ایس پی سیکیورٹی ‘ ایس پی انوسٹی گیشن اور اے آئی جی غیاث گل تاحال سرفہرست ہیں۔  وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کے مابین چپقلش کی وجہ سے اسلام آباد میں چار ماہ سے ایس ایس پی آپریشن کا عہدہ خالی ہے‘ ڈی آئی جی آپریشن کی ایس ایس پی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جونیئر پوسٹ پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…