اسلام آباد (این این آئی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ نے کاسا 1000 کے تحت تاجکستان سے بجلی کے 46 ارب روپے کے منصوبے سمیت چار منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ 209.5 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبے مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ پیر کو یہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کاسا 1000 کے تحت تاجکستان سے بجلی کے 46 ارب روپے کے منصوبے کی منظور دی گئی ،86 ارب روپے
کے بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا میگا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ۔ اجلاس میں 77 ارب روپے مالیت کا سندھ میں بی آر ٹی لائن کا میگا پروجیکٹ بھی منظور کیا گیا ۔اجلاس میں کے پی میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 55کروڑ .70لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ 209.5 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبے مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔اجلاس نے 40 کروڑ ڈالر کی لاگت کے ایف بی آر کے منصوبہ کے کنسپٹ کلیئرنس کی بھی منظوری دیدی گئی۔