کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 6.21فیصد اضافے سے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان نے 2.527 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا
سے درآمدات پر پاکستان نے 1.360 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے 1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔ فروری میں امریکا سے درآمدات پر 213.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، فروری 2018 میں امریکا سے درآمدات پرپاکستان نے 225.94 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔اسی دوران امریکاکوبرآمدات سے 10 فیصد اضافے سے ملک کو 320 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ۔