روپے کی قدر میں مسلسل کمی معیشت کے لیے تشویشناک ،بعض عناصر اپنے مفادات کیلئے آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں کتنی بڑی کمی چاہتے ہیں؟سنگین دعویٰ کردیاگیا

4  اپریل‬‮  2019

لاہور( این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی معیشت کے لیے تشویشناک ہے، روپے کے زوال کو روکا جانا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مفادات کی آبیاری کے لئے آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی چاہتے ہیں جس سے اس کی قیمت 141روپے سے بڑھ کر 180روپے ہو جائے گی۔اگر ایسا ہوا تو ملک مہنگائی کے

سیلاب میں ڈوب جائے گا، ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہوں گے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گر جائے گی جبکہ قرضوں کے حجم اور عدم استحکام میں اضافہ ہو جائے گا۔ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 35فیصد کمی سے برآمدات میں کچھ اضافہ اور تجارتی خسارے میں معمولی کمی کے علاوہ کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ عوام پر بوجھ میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا، اس لئے ناکام تجربہ نہ دہرایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…