منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کی تشریح کرنا ہے،پھر کہتے عدالت انصاف نہیں کرتی، چیف جسٹس :مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلانے والا ملزم بری کرنے کا حکم

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلانے والے محمد عمران کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ واقعہ کے آٹھ روز بعد ایف آئی آر کا اندراج کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ مرحومہ کے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق سلنڈر دھماکہ ہوا، میڈیکل رپورٹ استغاثہ کی کہانی کی نفی کرتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مرحومہ کے شوہر کیخلاف 8 روز بعد ایف آئی آر کا اندراج بعد میں آنے والے خیال کا شاخسانہ ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ملزم کے سسرال کی بعد میں نیت خراب ہوئی کہ شاید کچھ پیسے مل جائیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ دیکھیں ہمارا کام کتنا مشکل ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کی تشریح کرنا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پھر کہتے عدالت انصاف نہیں کرتی۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے خود اپنے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ عدالت نے کہاکہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم محمد عمران کو بری کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ محمد عمران پر 2012 میں فیصل آباد میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے کا الزام تھا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد عمران کو سزائے موت سنائی تھی۔ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…