جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اربوں ڈالر لاگت کے سی پیک منصوبوں کے آڈٹ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان میں سرکاری اداروں کے احتساب میں آڈٹ رپورٹوں کے ذریعے اہم ترین کردار ادا کرنیوالے اہم ترین محکمے آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں بھی اصلاحات کو تیز کردیا گیا ہے جن کے تحت آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اربوں ڈالروں سے بنائے جارہے چین،پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کے آڈٹ کے لئے محکمے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سی پیک کے نام سے نیا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

جبکہ جاری اصلاحات کے تحت محکمے میں 3 نئے شعبے قائم کردئیے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ماحولیات آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل سیفٹی نیٹ آڈٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن سسٹم آڈٹ شام ہیں۔یہ انکشاف گزشتہ روز لاہور میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے آڈٹ اینڈ اکانٹس اکیڈمی میں 45ویں سپشلائزڈ پروگرام کے شرکا کی پاسنگ آٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آڈیٹر جنرل کے افسروں اور سٹاف کو حکومت کے بدلتے ہوئے ڈھانچے سے ہم آہنگ ہوکر چلنا پڑے گا تب ہی وہ ملک سے کرپشن کیخاتمے کے لئے محکمے سے وابستہ توقعات پر پورا اتر سکیں گے۔جاوید جہانگیرنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور ان کے ادارے بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبوں ،اخراجات اور وصولیوں کے سپیشل آڈٹ کا تقاضہ کررہی ہیں جس کے لئے ہمیں فرانزک آڈٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی آڈٹ اور ماحولیاتی آڈٹ کے شعبوں میں مہارت کو بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کئی افسروں نے ان شعبوں میں اہم رپورٹیں تیار کرکے اس شعبے میں آگے بڑھنیکیعزم کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے نوجوان افسروں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں، جس کے تحت ان کو مالی احتساب اور گڈ گورنس کے مسائل سے نکالنے کے لئے پاکستان کے محکموں کی قیادت کرنا ہے۔اس لئے نوجوان افسر خود کو جدید ٹریننگ،علم اور مہارت سے لیس کرنے کی ٹھان لیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ افسروں کی جدید خطوط پر تریبیت میں آڈٹ اینڈ اکانتس اکیڈمی کے کردار کو بھی سراہا۔ تقریب میں اکیڈمی کیریکٹر فرید محمود چودھری کے علاوہ محکمے کے اعلی افسروں ،نئے افسروں کے والدین اور دیگر شرکا نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…