فیصل آباد (سی پی پی)فیصل آباد کی سرکاری یونیورسٹیوں میں لڑ کیوں کے ذریعہ آئس ہیرو ئن فروخت کر نے کا انکشاف ۔تعلیمی اداروں میں تعلیم کی جگہ خطر ناک نشہ فروخت ہو نے لگا۔ جی سی یونیورسٹی سر فہرست، یونیورسٹی کے چاروں اطراف قائم درجنوں پرا ئیویٹ ہا سٹلز کانشے کی اس لعنت میں اہم کردار اینٹی ناکوٹیکس کو ڈا ئر یکٹ کاروا ئی کر نے کی سفارش۔
تفصیل کے مطا بق سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطا بق تھا نہ منصورہ آباد کی سر پرستی میں فیصل آباد کی تعلیمی یو نیورسٹیوں جن میں جی سی یونیورسٹی ،جامعہ زرعیہ،این ایف سی یو نیورسٹی اور فیصل آباد میڈ یکل یو نیو رسٹی شامل ہے خوبرولڑ کیوں کے ذریعہ آئس ہیروئن فروخت کی جا تی ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ جی سی یو نیورسٹی کے چند اعلی ذمہ دار او ر سرکاری گرلز ہاسٹل کی وارڈن بھاری رقم کے عوض نشہ فروخت کر نے والی خوبرولڑ کیوں کو ہا سٹل گھسنے کی اجازت دیتی ہیں۔ جی سی یو نیورسٹی کے باہر چاروں اطراف قائم پرا ئیویٹ ہاسٹلز رہنے والی سینکڑوں لڑ کیاں نشے کی اس لعنت میں مبتلا ہو کر اپنے والدین کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرا ئیویٹ ہاسٹلز کو بھی فوری طور پر ختم کیا جا ئے ان ہاسٹلز میں لڑ کیاں زیادہ نشہ استعمال کر تے ہیں اور پھر بے راہ روی کا شکار ہو جا تی ہیں ۔رپورٹ کے مطا بق منصورہ آباد کی رہا ئشی نا ئکہ اقراء نے نوجوان لڑکیاں جن میں صا ئمہ اور روبینہ اس کام کے لیے رکھی ہو ئیں ہیں جو یو نیورسٹیوں میں جا کر آئس ہیروئن فروخت کر تی ہیں اور یونیورسٹیوں کا گرلز ۃا سٹلز میں جا کر باقائدہ آئس ہیروین استعمال کر نے کی ٹریننگ دیتی ہیں ۔رپورٹ کے مطا بق سپیشل برانچ نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر تے ہو ئے لکھا ہے کہ اینٹی نارکو ٹیکس از خود کاروا ئی کر ے۔ پو لیس کے اعلی حکام سرپرستی کر نے والے عملہ کے خلاف فوری کاروا ئی کر یں ۔