اب ہو گا دما دم مست قلندر! مولانا فضل الرحمن نے ایسی دھمکی دیدی کہ حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچ گئی

  بدھ‬‮ 20 مارچ‬‮ 2019  |  16:41

اسلام آباد(سی پی پی ) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈائون کی دھمکی دیدی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا متفقہ موقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری

رکھیں گے اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈائون کی تاریخ حکومت نہیں ایم ایم اے طے کرے گی اور لاک ڈائون کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎