گرفتاریاں، لاٹھی چارج اورجیالوں پر تشدد پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف طبل بجا دیا

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ گرفتاری، لاٹھی چارج اور تشدد جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ جیالوں نے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے، فسطائی راج سے بھی نمٹ لیں گے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پرامن جیالوں پر تشدد سے حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ

عوام سڑکوں پر آئے تو حکومت کا ڈر سامنے آگیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوامی سمندر کو رکاوٹوں سے روکنا محال ہے۔قبل ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب آفس پیشی کے موقع پر جیالے سکیورٹی حصار توڑ کر نیب آفس پہنچے ،پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑی، پولیس نے 30سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ۔ بدھ کو آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے مو قع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں سیکورٹی احصار توڑ کر نیب آفس پہنچے تاہم اس موقع پر کارکنوں کو کنٹرول کر نے کیلئے پولیس کی نفر کم پڑگئی جس کے باعث نیب آفس کے باہر مزید نفری طلب کر نا پڑی ۔اس موقع پر پولیس پیپلز پارٹی کے کارکنان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دی ۔ ذرائع کے مطابق نادرا چوک،میلوڈی فیض آباد کے تیس سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ، ذرائع کے مطابق نادرا چوک پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی نجی ٹی وی کے رپورٹر برہان بخاری کو گرفتار کرکے گاڑی میں ڈالنے کی دھمکیاں دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…