اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ ،6 اہل کار شہید ۔نجی ٹی وی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر
پیش آیا ہے.ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں اس وقت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔